ایک سال کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی، رپورٹ جاری

image

حالیہ رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 55 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق یہ رپورٹ پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے سامنے لائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران ٹریکٹرز اور ٹرکوں کی فروخت میں 46 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سال بھر میں بسوں کی فروخت میں 6 فیصد تک کمی آئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس عرصے کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 55 فیصد تک کی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی۔ گاڑیوں میں سب سے زیادہ مسافر کاروں کی فروخت متاثر ہوئی۔ علاوہ ازیں یوٹیلیٹی وینز، پک اپس اور جیپوں کی فروخت میں بھی 29 فیصد کمی آئی۔

پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک سال میں صرف موٹر سائیکلز کی فروخت 35 فیصد تک کم ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق پیداواری لاگت اور خام مال کی قلت میں بڑھتے ہوئے اضافہ اور درآمدات میں مشکلات کی وجہ سے آٹو موبائل انڈسٹری شدید متاثر ہو رہی ہے۔ اسی طرح  گاڑیوں کی فروخت میں کمی کی ایک بڑی وجہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور شرح سود میں اضافہ ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US