بڑھتی مہنگائی، بیروزگاری ،4 لاکھ سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرون ممالک چلے گئے

image

ملک میں غیر یقینی معاشی صورتحال، بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بیرون ممالک جانے لگے ہیں۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق موجودہ اتحادی حکومت کے دور اقتدار میں 12 لاکھ21ہزار نوجوان روزگار کی تلاش میں بیرون ملک گئے۔

گزشتہ سال 8لاکھ 32ہزار جبکہ رواں سال کے ابتدائی6ماہ میں4لاکھ نوجوان روزگار کی تلاش میں بیرون ملک گئے۔

ان میں 11ہزار اکاؤنٹنٹ، 11ہزار200انجینئرز، 4ہزار ڈاکٹر، 15 ہزار کمپیوٹر آپریٹر، 24ہزار سپر وائزر،34ہزار ٹیکنیشن،29ہزار الیکٹریشن، 13ہزار 445کمپیوٹر ٹائپسٹ، 8ہزار زرعی ماہرین شامل ہیں جبکہ ساڑھے 37ہزار منیجرز، 4 ہزارنرسز،1ہزار 560 اساتذہ، 15ہزار آپریٹر اور 16سو سے زائد ڈرافٹ مین کو روزگار کیلئے بیرون ملک جانا پڑا۔

سندھ میں پڑھے لکھے نوجوانوں کی بڑی تعداد بے روزگار، کراچی سرفہرست

گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران 7لاکھ سے زائد پاکستانی نوجوان روزگار کیلیے سعودی عرب،2 لاکھ 29ہزار یو اے ای،1 لاکھ11 ہزار اومان، 90ہزار 662قطر گئے، 8ہزار برطانیہ، 13سو امریکہ، 20 ہزار ملائیشیا،3ہزار یونان،جبکہ 6ہزار سے زائد نوجوان رومانیہ گئے۔

پاکستان میں بیروزگاری کی شرح میں اضافے کا عندیہ

دستاویز کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران6لاکھ83 ہزار نوجوان پنجاب، 3 لاکھ24ہزار خیبرپختونخوا، 90 ہزار سندھ،12ہزار بلوچستان،44 ہز ارآزاد کشمیر جبکہ 11ہزار نوجوان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے روزگار کی تلاش میں بیرون ملک گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US