واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کی پرانی عمارت 71لاکھ ڈالر میں فروخت

image

امریکی دارالخلافہ واشنگٹن کے اہم مرکزی علاقے میں واقع پاکستانی سفارتخانہ کی ایک پرانی بلڈنگ کئی سال تک خالی اور بند رہنے کے بعد بآلاخر سب سے زیادہ بولی دینے والے پاکستانی ، امریکن بزنس مین حفیظ خان کے حوالے کردی گئی ہے ۔

جنگ اخبار کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن کے تر جمان سر فراز حسین نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں پاکستانی سفارتخانہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں تین امریکی اراکین کانگریس اور پاکستان کے سفیر سعود خان نے شرکت کی۔

علامتی طور پر پاکستانی سفارتخانہ کی اس بلڈنگ کی چابی نئے مالک حفیظ خان کے حوالے کی گئی ہے ۔

یہ بلڈنگ 71لاکھ ڈالرز میں فروخت کی گئی ہے ۔ پاکستانی امریکن حفیظ خان انرجی کے شعبے میں کاروبار کرتے ہیں ۔

پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن کے تر جمان سر فراز حسین نے بلڈنگ کی فروخت قیمت 71لاکھ ڈالرز اور ملکیت کی منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US