انتخابی اصلاحات اور نگران سیٹ اپ کے حوالے سے اہم معاملات طے

image

نواز شریف اور آصف زرداری کی دبئی میں ہونے والی ملاقات کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دبئی ملاقات میں انتخابات کے فوری انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔

انتخابی اصلاحات اور نگران سیٹ اپ کے حوالے سے اہم معاملات طے پا گئے ہیں۔

وفاق، سندھ اوربلوچستان میں نگران سیٹ اپ کا فارمولا بھی طے ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق وفاق میں نگران سیٹ اپ میں ن لیگ کے تجویز کردہ افراد کی تعداد زیادہ ہو گی۔

پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کی نمائندگی تناسب کے حساب سے ہو گی۔

نگران سیٹ اپ میں سیاسی افراد اور سابق جوڈیشری کے افراد کو رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

نگران سیٹ اپ میں مضبوط ٹیکنوکریٹس نہ لانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

نگران سیٹ اپ کے ناموں کو وقت سے قبل میڈیا اور جماعتی میٹنگ میں نہ لانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

نواز شریف کی ہدایات پر انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی گئیں

نگران وفاقی حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر انتخابات مقررہ وقت پر کروائے گی۔پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت نے اہم ناموں پر مشاورت شروع کر دی ہے۔

دونوں بڑی جماعت کے سربراہوں کی دبئی ملاقات چارٹر آف ڈیموکریسی کا تسلسل تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US