اینٹی سمگلنگ چیک پوسٹس پررشوت ستانی عروج پر پہنچ گئی

image

ایف بی آر کے تین اعلی افسران سمگلرز کی سہولت کاری میں ملوث نکلے، ایف آئی اے نے پرچہ درج کرلیا۔

ہم انویسٹگیشن ٹیم نے کیس کی ایف آئی آرحاصل کرلی،متن کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایف ائی اے کراچی نے کسٹم افسران طارق محمود اور یاور عباس کوگرفتار کیا۔

دوران تفتیش دونوں گرفتار افسران نے ایف بی آر کے تین اعلی افسران کی جانب سے رشوت وصولی کا انکشاف کیا۔

کسٹمز کے دونوں افسران نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ثاکف سعید، عثمان باجوہ اور عامر تھیم 16 کروڑ سے زائد ماہانہ رشوت وصول کرتے تھے۔

متن کے مطابق دونوں افسران سے 54 لاکھ روپے، 24 سو ڈالرز اورچھ ہزاریو اے ای درہم بھی برآمد کر لئے گئے۔

کسٹم افسران کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی سمگلنگ ثاکف سعید،عثمان باجوہ اور ان عامر تھیم ہمارے ساتھ ساتھ اسمگلروں کے سہولت کار بنے ہوئے تھے۔

ثاکف سعید ،عثمان باجوہ اور عامر تھیم سے موقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US