مذاکرات کامیاب ، پنجاب کے سرکاری ملازمین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

image

مشیر وزیراعظم ملک احمد خان کیساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد سرکاری ملازمین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

مشیر وزیر اعظم ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافہ وفاق کے برابر ہی ہوگا۔

لیو انکیشمنٹ میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی منسوخ ہوگا،ملازمین کے مطالبات کو من و عن تسلیم کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کئی دنوں سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے تھے ۔

احتجاج طول پکڑ جانے کے بعد وفاقی حکومت نے بالآخرمظاہرین کے مطالبات تسلیم کر لئے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US