نیلم ، سیاحتی مقام وادی سیماری کے جنگلات میں پراسرار بیماری پھیل گئی

image

آزاد کشمیر کے علاقے نیلم میں موجود خوبصورت سیاحتی مقام وادی سیماری کے جنگلات میں پراسرار بیماری پھیل گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وادی سیماری کے جنگلات پراسرار بیماری کی لیپٹ میں آگئے ہیں  جس کے باعث اخروٹ اور جڑی بوٹیوں سمیت دیگر پھلوں کے ہزاروں درخت خشک ہورہے ہیں۔

علاوہ ازیں درختوں کے پتے بھی زرد پڑ گئے جبکہ بیشتر سے پتے از خود بھی جھڑ گئے ہیں۔

پراسرار بیماری کے باعث گھنے جنگلات ویران ہوگئے ہیں جبکہ درختوں میں سفید جالے بھی آگئے ہیں۔

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جنگلات میں فنگس کی بیماری پھیلنے کی وجہ سے سرسبز وادی اجڑی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US