سانحہ 9 مئی ، 2 ماہ کے دوران کتنی خواتین گرفتار کتنی رہا ہوئیں ؟ رپورٹ جاری

image

سانحہ 9 مئی کے بعد  2 ماہ کے دوران کتنی خواتین گرفتاراور کتنی رہا ہوئیں ؟ رپورٹ جاری کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق لاہور سمیت 8 شہروں سے 81 خواتین گرفتار ہوئیں ،سب سے زیادہ 47 خواتین کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

22 خواتین کو تفتیش مکمل ہونے پر جوڈیشل کردیا گیا ،لاہور سے گرفتار 21 راولپنڈی سے ایک خاتون کو جوڈیشل کیا گیا۔

8شہروں سے گرفتار 59 خواتین کو ضمانت پر رہائی مل گئی ،لاہور کی 31 راولپنڈی کی 11 خواتین کو ضمانت پر چھوڑا گیا ،فیصل آباد کی 8 ملتان کی 4 خواتین کو ضمانت پر رہا کیا گیا۔

پنجاب پولیس نے رپورٹ وزیر اعلیٰ کو بھجوا دی ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US