مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ، چینی کی قیمت 150 روپے ہو گئی

image

ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں مزید 0.33 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 29 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 21 اشیائے ضروریہ مہنگی جبکہ 11  کی قیمتوں میں کمی ہوئی ۔ گزشتہ ہفتے چینی 6 روپے 89 پیسے فی کلو گرام مہنگی ہوئی ، اوسط قیمت 135 سے 139 رہی تاہم اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں 150 روپے تک بھی فروخت ہوتی رہی۔

اس کے علاوہ ملک میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 116 روپے 28 پیسے مہنگا ہوا، دکانداروں نے اپنی من مانیاں جاری رکھیں اور2650 سے 3200 روپے کے درمیان تھیلا فروخت کرتے رہے، فی درجن انڈے 3 روپے 29 پیسے مہنگا ہونے کے بعد نرخ 230 سے 280 تک ریکارڈ کیے گئے۔

ٹماٹر 5 روپے سستے ہوکر 73 روپے ، پیاز کی قیمت 3 روپے کم ہو کر ساڑھے 64 سے ساڑھے 61 پر آ گئی، زندہ برائلر مرغی ایک روپے کی معمولی کمی کیساتھ 446 روپے میں فروخت ہوتی رہی۔ ادارہ شماریات کی  رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو گرام 37 روپے کمی کے بعد گھریلو سلنڈر کی اوسط قیمت 2484 ہو گئی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US