محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیاں ، اسد قیصر کیخلاف مقدمہ درج

image

سابق اسپیکر قومی اسمبلی  اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کے خلاف محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ صوابی تھانے میں اینٹی کرپشن صوابی کے افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی، سابق وزیراعلیٰ کے مشیر عبدالکریم خان اور ڈپٹی ای ڈی او کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کے مطابق پی ٹی آئی دور میں سیاسی مداخلت پر میرٹ کے برعکس بھرتیاں کی گئیں ، ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ غیر قانونی بھرتیوں کے باعث  قومی خزانے کو ایک  کروڑ ، 78 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US