لاہور میں اسمگلروں نے منشیات منتقلی کیلئے ڈرون کا استعمال شروع کر دیا

image

لاہور میں  اسمگلروں نے منشیات کی منتقلی کیلئے انوکھا اور جدید طریقہ اختیار کر لیا ۔  

پولیس کے مطابق لاہور کے  نواحی علاقے ہڈیارہ میں مقامی لوگوں کی اطلاع  پر کھیتوں سے ہیروئن کے پانچ پیکٹ کیساتھ  ڈرون قبضے میں لیا گیا ہے۔

ایک ہفتہ قبل کاہنہ کے علاقے میں 6 کلو منشیات سے بھرا ڈرون  گرا تھا۔ جسے پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے قبضے میں لے لیا تھا تاہم پولیس ابھی تک یہ سراغ لگانے میں ناکام ہے کہ منشیات کی سپلائی دینے والے ڈرون کا کنٹرول کس کے ہاتھ میں ہے؟ ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US