عادی مجرموں کو برقی کڑا لگایا جائے گا ، سندھ اسمبلی میں قانون منظور

image
سندھ میں چوری ، ڈکیتی  کے عادی مجرموں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے انہیں الیکٹرانک کڑا لگایا جائے گا۔ عادی مجرموں کی نگرانی کا قانون اسمبلی سے منظور کرلیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی گہنور اسران نے بل سندھ اسمبلی میں پیش کیا جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

مجوزہ قانون کے مطابق چوری و ڈکیتی، اقدام قتل کے ملزمان، کار اور موٹر سائیکل چوری و چھیننے پر برقی کڑا لگایا جائے گا، منشیات سمیت عادی مجرمان کو بھی برقی کڑا لگایا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US