تعلیمی بورڈز نے پاسنگ مارکس کم از کم 40 کرنے پر اتفاق کر لیا

image

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پیپرز میں پاس ہونے کیلئے اب کم از کم 40  فیصد نمبر لینا پڑیں گے ، اس حوالے سے تعلیمی بورڈز نے اتفاق کر لیا ہے۔

ملک کے تعلیمی بورڈ ز کی کمیٹی فارچیئرمینز کے دو روزہ اجلاس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور اور اہم امور پر اتفاق کیا گیا۔

کمیٹی نے پاسنگ مارکس کم ازکم 40 فیصد کرنے اور میٹرک ، انٹرمیڈیٹ کے مسلم طلبہ کے لیے مطالعہ قرآن لازمی قرار دینے پر بھی اتفاق کیا ۔

اس کے علاوہ پورے ملک میں یکساں رزلٹ کارڈ متعارف کرنے  اور امتحانی شیڈول مارچ اپریل کے بجائے مئی جون میں کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

رواں سال کے لیے انٹربورڈ اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا گیا جس کے مطابق بلوچستان بورڈ  انٹربورڈ اسپورٹس کمیٹی کا چیئرمین ہوگا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US