ارشد شریف کی صاحبزادی نے بھی صحافت کی دنیا میں قدم رکھ دیا

image

سینئر صحافی ارشد شریف (مرحوم) کی بیٹی علیزہ ارشد نے بھی صحافت کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

ارشد شریف کو 23 اکتوبر 2022ء کو کینیا میں بہیمانہ طور پر قتل کیا گیا، ان کے قتل پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس بھی لے رکھا ہے۔

مرحوم سینئر صحافی کی بیٹی علیزہ ارشد اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صحافت میں آ گئی ہیں،انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل جوائن کر لیا ہے، اس موقع پر سینئر صحافیوں اور سیاستدانوں نے علیزہ ارشد کو دعاؤں سے نوازا ہے۔

شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ شاباش بیٹا، خوش کر دیا، خوب محنت کرو، خوب بڑھو، ابھی بہت سفر کرنا ہے، آپ کا والد ایک بہت بڑا آدمی تھا،انشاء اللہ آپ ایک دن اس کا نام روشن کرو گے۔

شاباش بیٹا۔ خوش کر دیا۔ خوب محنت کرو۔ خوب بڑھو۔ ابھی بہت سفر کرنا ہے۔ آپکا والد ایک بہت بڑا آدمی تھا۔ انشاللہ آپ ایک دن اس کا نام راشن کرو گے۔

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL)


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US