سابق ایم این اے سردار محمد خان لغاری نے پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیا

image

سابق ایم این اے سردار محمد خان لغاری اور سابق ایم پی اے نیلم حیات ملک نے پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

سردار محمد خان لغاری نے این اے 192 ڈی جی خان سے 2018 کے الیکشن میں اپنے مدمقابل  شہبازشریف کوشکست دی تھی۔

علاوہ ازیں استحکام پاکستان پارٹی نے تحریک انصاف کی ایک اور بڑی وکٹ گرادی ہے، ذرائع کے مطابق انصاف لائرزفورم پنجاب کے نائب صدرعبدالمُناف خان نے آئی پی پی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان سے تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں ہیں، لائرز فورم کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نےانصاف کےنام پرآئین وقانون کا کھلواڑ کیا ہے۔

عبدالمناف خان نے کہا ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے استحکام پاکستان پارٹی کا بھرپور ساتھ دیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US