تحریک انصاف کے 2 سابق ایم پی ایز کو گرفتارکر لیا گیا

image

پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے ارباب وسیم حیات اور ملک واجد  کو درخواست ضمانت مسترد ہونے پر عدالت کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا ۔ 

پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عامر نذیر نے سابق اراکین اسمبلی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، سابق ایم پی ایز ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئےعدالت میں پیش ہوئے تھے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ملک واجد اورارباب وسیم حیات کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی جس کے بعد پولیس نے دونوں کو احاطہ عدالت سے گرفتارکیا۔

یاد رہے کہ سابق رکن اسمبلی ارباب وسیم حیات اور ملک واجد کیخلاف تھانہ خان رازق میں مقدمہ درج ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US