برطانیہ نے وزٹ ویزا، ورک پرمٹ اور سٹوڈنٹس ویزا فیس میں اضافے کا اعلان کردیا

image

برطانیہ نے وزٹ ویزا، ورک پرمٹ اور سٹوڈنٹس ویزا فیس میں اضافے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک کا کہنا ہے کہ امیگرینٹس کیلئے ہیلتھ سرچارج میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔

امیگرنٹس کیلئے ہیلتھ سرچارج 624 پاؤنڈز سے بڑھا کر 1 ہزار 35 پاؤنڈز سالانہ کیا جا رہا ہے، طلبا اور بچوں کیلئے رعایتی ہیلتھ سرچارج 776 پاؤنڈز سالانہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ویزا فیس تنخواہوں میں اضافے کیلئے استعمال ہوگی۔ امیگرنٹس کو صحت کی سہولتوں کے استعمال کیلئے اضافی رقم دینا ہوگی۔

برطانوی وزیراعظم رشی سونک کا کہنا ہے کہ ویزا فیسوں میں اضافے سے اربوں پاؤنڈز حاصل ہوں گے۔

وزیراعظم نے ہڑتالوں سے متعلق منعقدہ تقریب میں یہ اعلان کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US