پورے ملک میں ہم نے ترقیاتی کام کروائے، رانا ثنا اللہ

image

فیصل آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر چل رہا تھا پھر اس فتنے کو مسلط کیا گیا جبکہ پورے ملک میں ہم نے ترقیاتی کام کروائے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چک 4 رام دیوالی میں سوئی گیس منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 4 سال ہم اپوزیشن میں رہے اور پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک فتنے کو ملک پر مسلط کیا گیا جس نے کہا کہ صرف یہ ایک فرشتہ ہے باقی سب چور ہیں۔ اس فتنے نے 4 سال صرف الزام تراشی کی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے چارٹر آف اکانومی کی بات کی جبکہ پورے ملک میں ہم نے ترقیاتی کام کروائے۔ ہم نے دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ ختم کی۔

یہ بھی پڑھیں: 

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر چل رہا تھا پھر اس فتنے کو مسلط کیا گیا۔ شہدا کے تقدس کو پامال کیا گیا اور اب کہتے ہیں کہ زیادتی ہو رہی ہے۔ آپ نے ملک میں جو نفرت پھیلائی اس کا ری ایکشن تو ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے قوم تو حادثے کا شکار نہ ہوئی یہ خود ہو گیا۔ نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ ہی اس بحرانی کیفیت سے ملک کو نکال سکتی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US