راولپنڈی ، اسلا م آباد میں آج مزید بارش کا امکان 

image

محکمہ موسمیات نے آج راولپنڈی اور اسلا م آباد میں  تیز ہواؤں کے ساتھ  مزید بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پوٹھوہار، کشمیر، پنجاب، خیبرپختونخوا سمیت بلوچستان میں بھی بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔ کراچی میں آج موسم جزوی ابر آلود رہے گا، کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم  22 جولائی میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نتیجے میں راولپنڈی ، پشاور اور لاہور میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  مری،گلیات،کشمیر، گلگت اور خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US