مارگلہ ہلز کے ٹریل تھری میں خاتون سے زیادتی کا ملزم گرفتار

image

اسلام آباد پولیس نے مارگلہ ہلز ٹریل تھری زیادتی کیس کا نامزد ملزم گرفتار کرلیا۔

مارگلہ ہلز کے ٹریل تھری پر خاتون سے مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا تھا ۔ پولیس نے تکنیکی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کی۔ خاتون سےمبینہ زیادتی کا واقعہ تین روز پہلے  پیش آیا تھا ، خاتون کی درخواست پر تھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق شیخوپورہ کی رہائشی خاتون کو نعمان نامی شخص نے نوکری کا جھانسہ دے کر راولپنڈی بلایا۔ نعمان خاتون کو انٹرویو کے بہانے ٹریل تھری لے گیا جہاں گن پوائنٹ پر زیادتی کانشانہ بنایا ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US