ہوائی اڈوں کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے قائم کردہ اسٹیئرنگ کمیٹی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی سروسز آئوٹ سورس کرنے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیر خزانہ اسحق ڈار کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ملک کے پہلے ایئر پورٹ کے آپریشنز کو آؤٹ سورس کرنے کیلیے پیرامیٹرز کے تعین بارے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے اسٹیک ہولڈرز سے کہا کہ وہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے آپریشنز کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے 12 اگست تک تمام رسمی کارروائیوں کو حتمی شکل دے دیں۔
اجلاس میں مسافروں کو خدمات کی فراہمی کو بہترین بنانے کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ تیزی سے مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔