منڈی بہائو الدین اور ملکوال سے مزید 3 انسانی اسمگلر گرفتار

image

ایف آئی اے نے منڈی بہائو الدین اور ملکوال میں مزید 3 انسانی اسمگلر گرفتار کر لئے ۔ ملزمان کے موبائل فونز سے سرحد پار کرانے کی ویڈیوز بھی ملی ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتارملزمان ارشد اللہ، مبشر نظیر اور عمر حیات نے سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ بھجوانے کیلئے بھاری رقم وصول کی تھی۔ ملزمان شہریوں کو جال میں پھنسانے کیلئے بارڈر پار کرانے کی ویڈیوز بھی دکھاتے تھے۔

واضح رہے کہ یونان میں کشتی سانحے کے بعد ملک بھر میں انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US