یوٹیلٹی اسٹورز پر دالیں مہنگی ہو گئیں

image

یوٹیلیٹی سٹورز  پر اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

دال چنا اوپن مارکیٹ سے فی کلو 15.36 روپے جبکہ دال مسور اوپن مارکیٹ  سے 11.69 روپے مہنگی فروخت ہو رہی ہے، اس کے علاوہ یوٹیلیٹی سٹورز پر سفید چنا کی فی کلو قیمت 395 روپے مقرر ہے ، اوپن مارکیٹ میں سفید چنے کی فی کلو قیمت 384.47 روپے ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورزپر وزیراعظم پیکیج کے تحت دالوں سمیت 5 اشیا پر سبسڈی دی جا رہی ہے، وزیراعظم پیکج کے تحت 30 ارب کی سبسڈی منظور کی گئی ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US