دیامر ، سیاحوں کی بس گہری کھائی میں گرگئی ، 12 جاں بحق ، 10 زخمی

image

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیاحوں کی بس  گہری کھائی میں گر نے کے نتیجے میں 12 مسافر جاں بحق ہو گئے۔

حادثہ شاہراہ قراقرم میں تھلچی کے مقام پر پیش آیا ، ریسکیو حکام کے مطابق 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ لاشوں اور زخمیوں کو گلگت کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس اور مقامی رضاکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US