تحریک انصاف نے مزید 6 ممبران کی بنیادی رکنیت معطل کردی

image

پاکستان تحریک انصاف نے مزید 6 ممبران کی بنیادی رکنیت معطل کردی۔

تحریک انصاف نے مجاہد میتلا، حاجی شوکت علی سمیت نادیہ عزیز کی بنیادی رکنیت معطل کردی ہے، اس کے علاوہ سید ذوالفقار علی شاہ اور سلیم بریار اور عثمان تراکائی کی بھی پارٹی سے بنیادی رکنیت معطل کردی گئی۔

جنرل سیکریٹری  تحریک انصاف عمر ایوب کے دستخط سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پارٹی پالیسی کیخلاف جانے پر ایم ایل اے گلگت بلتستان  حشمت اللہ خان اور فتح اللہ خان  کوبھی شوکاز نوٹس  جاری کیا گیا ہے۔

نوٹس کے مطابق رکنیت معطل ہونے والے ممبران کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ پارٹی کا نام ، عہدہ کسی بھی طرح استعمال کرنے سے باز رہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف تحریک انصاف قانونی کاروائی کرے گی ۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US