ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان کا انتخاب کل ہوگا

image

ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان کے انتخاب کیلئے الیکشن شیڈول جاری کردیا گیا، کل 3 بجے ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے پولنگ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کا 22واں اجلاس کل بروز پیر سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے۔ اسپیکر گلگت اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں شرکت یقینی بنانے کیلئے اراکین اسمبلی کو ہدایت بھی جاری کردی گئی۔

اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد نے ممبران اسمبلی کی ریکوزیشن پر اسمبلی اجلاس طلب کیا۔ شیڈول کے مطابق کل 10 بجے ڈپٹی اسپیکر کیلئے امیدوار کاغذات نامزدگی حاصل کرسکیں گے۔

کل دن 12 بجے تک ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرواسکیں گے۔ دن 1 بجے کاغذات نامزدگی کی جانچ پرتال کے بعد حتمی لسٹ جاری کی جائے گی۔

دن 2 بجے امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے جبکہ دن 3 بجے پولنگ کا آغاز ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہوئے تھے۔ پی ٹی آئی اے ہم خیال گروپ نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا جبکہ رکن گلگت بلتستان اسمبلی نواز ناجی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔

حاجی گلبر کی 19 اراکین اسمبلی نے کھڑے ہو کر حمایت کی تھی جن میں 12 پی ٹی آئی فارورڈ گروپ، ن لیگ کے 3، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے ایک ایک رکن اسمبلی نے ووٹ دیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US