آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا نگراں وزیراعظم بنانے پر اتفاق

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آصف علی زرداردی کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں قومی اسمبلی مقررہ وقت پر تحلیل کرنے اور سینئر سیاست دان کو بطور نگراں وزیراعظم لانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم اور سابق صدر کی ون آن ون ملاقات ایک گھنٹہ جارہی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر آصف زرداری، شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچےتھے، وزیراعظم نے آصف علی زرداری کا رہائش گاہ آمد پر استقبال کیاتھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US