پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ثنا اللہ کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

image

تحریک انصاف ڈیرہ اسماعیل کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ثنا اللہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ 

جاری ویڈیو بیان میں ثنا اللہ عرف کاکا شاہ نے کہا ہےکہ لیڈر گھروں میں چھپے ہوئے ہیں کسی کو ہماری پرواہ نہیں،تینوں بھائی چھپے بیٹھے ہیں، ہمیں بے یارو مدد گار چھوڑ دیا گیا ہے، پارٹی ایسے نہیں چلا کرتی۔

ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جس کا لیڈر گھر چھپ کر بیٹھ جائے وہ قوم برباد ہو جاتی ہے، لہذا میں ایسی صورت میں پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دکھی دل کیساتھ پارٹی چھوڑ رہا ہوں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US