بجلی کی قیمت باقاعدہ طور پر نہیں بڑھائی گئی،وفاقی وزیر توانائی

image

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت باقاعدہ طور پر نہیں بڑھائی گئی، نیپرا نے صرف اجازت دی ہے۔ 

ہم نیوز کے پروگرام” پاکستان ٹونائٹ ود ثمر عباس’ میں خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں مرحلہ واراضافہ کیا جائے گا، بجلی کی قیمت باقاعدہ طور پر نہیں بڑھائی گئی، نیپرا نے صرف اجازت دی ہے،ہم چاہتے ہیں کہ صارفین پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کی جائے گی۔

وفاقی وزیر توانائی نے مزید کہا ہےکہ پی ٹی آئی کو بطور پارٹی ختم کرنے کی باتوں میں حقیقت نہیں ہے، اگر پی ٹی آئی کو ختم کرنا ہوتا تو ہم ریفرنس بھیجتے جو نہیں بھیجا، کابینہ میں پی ٹی آئی پر پابندی کا ایسا کوئی پروپوزل بھی نہیں آیا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US