آرمی چیف کا ایران کا 2 روزہ کامیاب دورہ اختتام پذیر

image

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا ایران کا 2 روزہ کامیاب دورہ اختتام پذیرہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایران کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

سرحدی علاقوں میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔عسکری قیادت کے درمیان دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کااعادہ کیا گیا۔

آرمی چیف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کی جس میں  پاک ایران دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن وامان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US