مری: تیندوا مری کے علاقے چاریان کی آبادی میں گھس گیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق آبادی میں گھسنے والے تیندوے نے ایک گھر میں بندھے ہوئے جانوروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئی بکریاں مر گئی ہیں۔
مقامی ویب سائٹ کے مطابق علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ تیندوے کے آبادی میں داخلے کی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی گئی لیکن اس کے اہلکار موقع پر نہیں پہنچے۔
واضح رہے کہ مارچ 2023 میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تیندوے کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
اسلام آباد:ٹریل سکس میں 9 تیندووں کی نشاندہی
اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے تیندوے کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایکسرے سے معلوم ہوا ہے کہ تیندوے کو 9 گولیاں لگی تھیں۔