پی ٹی آئی سے ایم این ایز اور ایم پی ایز شامل ہونے کیلئے تیار ہیں ، فیاض الحسن چوہان

image

استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پرویز خٹک کےپاس دو آپشن موجود ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس’ میں سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پرویز خٹک اگر پولیٹکل پارٹی بناتے ہیں تو بھی استحکام پاکستان پارٹی کا راستہ نہیں روک سکتے، خیبر پختونخواہ سےایم این ایز اور ایم پی پی ایز کی بڑی تعداد پارٹی میں شامل ہو گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ  سے آئندہ دو تین ماہ میں اچھی خاصی تعداد پارٹی میں شامل ہو جائے گی۔

فیاض الحسن چوہان نے دعوی کیا ہے کہ میری اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے 90 فیصد ایم این ایز اور ایم پی ایز استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کیلئے تیار ہو چکے ہیں، وہ صرف اسمبلی ٹوٹنے کا انتظار کر رہے ہیں اس کے بعد بڑی تعداد پارٹی میں شامل ہو گی ۔

مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US