وزیراعظم کا امیدوار کون گا، اسکا فیصلہ پارٹی لیڈر شپ کرے گی،ترجمان آئی پی پی

image

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ساری پارٹیاں اپنے، اپنے وزیراعظم کے دعوے کر رہی ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ‘پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس ‘  میں فیاض الحسن چوہان نے کہا  ہے کہ ہر پارٹی اپنے ، اپنے وزیراعظم کا اعلان کرتی پھر رہی ہے ، کوئی بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے کا دعوی کر رہا تو کوئی نواز شریف ، مریم نواز کو وزیراعظم بنانا چاہتا ہے۔

انہوں کہا ہے کہ ہماری پارٹی سے وزیراعظم کون ہو گا اس کا فیصلہ پارٹی لیڈر شپ کرے گی، اس حوالے سے عبد العلیم خان صاحب نے ایک انٹرویو کے دوران کہہ دیا تھا کہ ہماری پارٹی سے وزیراعظم کے امیدوار جہانگیر ترین ہونگے۔

ترجمان آئی پی پی کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین سے نااہلی کی تلوار قانونی طور پر ختم ہو چکی ہے ہماری پارٹی سے وزیراعظم کے امیدوار جہانگیر ترین ہی ہونگے۔

مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں :


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US