اسلام آباد ہائیکورٹ ، اسد قیصر کی 10 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

image

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے  اینٹی کرپشن مقدمے میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے اسد قیصر کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے ساتھ کیس میں  شامل تفتیش ہونے اور متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔

عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو 10 روز تک سابق اسپیکر کی گرفتاری سے روک دیا۔ بعد ازاں عدالت نے اسد قیصر کی 10 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US