عاشورہ محرم، افغان مہاجرین کی شہر میں نقل و حرکت اور موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

image

خیبرپختونخواحکومت نے محرم الحرام کے دوران افغان مہاجرین کی شہر میں نقل و حرکت او موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے محرم الحرام کے دوران صوبے میں سیکیورٹی انتظامات کے تحت افغان مہاجرین کی شہر میں نقل و حرکت اور 9، 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ داخلہ نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لئے خیبرپختونخوا میں خصوصی انتظامات کے لیے جامع پلان مرتب کرلیا اور اس حوالے سے اداروں کو بھی خطوط ارسال کردیے۔

محرم الحرام کا آغاز 19 جولائی 2023 سے متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق محرم الحرام میں افغان مہاجرین کی شہر کے اردگرد نقل و حرکت پر پابندی ہوگی اور انہیں کیمپوں تک محدود رکھنے کی ہدایت کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US