نماز پڑھتے ہوئے مرگئیں بیچاری بے بی باجی، عذرا کو معاف نہ کر پائی ۔۔ ولید کو محبت ملی تو ماں مرگئی، جمال، واصف ہاتھ ملتے رہ گئے، آخری قسط مداح بھی رو پڑے

image

ڈرامہ سیریل بے بی باجی کی آخری قسط روایتی انداز میں ماں کی موت پر ہوئی لیکن یہ وہ اطمینان والی موت ہے جس کی خواہش ہر انسان کو ہوتی ہے، کہ ہر بچہ اپنی زندگی میں خوشی اور کامیابی کی جانب گامزن ہے اور اب کچھ برا زندگی میں اس سے زیادہ ہو نہیں ہوسکتا، کیونکہ ماں نے سب بچوں کو اپنے سامنے سنوار دیا۔ باپ کی موت کے بعد گھر الگ ہوئے لیکن ان اکیلے گھروں میں بھی بہویں سکون سے نہ رہ سکیں۔ عذرا نے جتنا برا کرنا چاہا اور کیا وہ سب کچھ اسی کے ساتھ پلٹ کر واپس آیا کہ اب جب شوہر قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے اور آپ کو معافی بھی ساس نے مانگنے کی مہلت نہ ملی اور بیماری بھی لاعلاج ہے تو کیسے کسی کی معافی خُدا کی بارگاہ میں ہوگی۔

بے بی باجی ڈرامہ یہ سیکھ دے رک گای ہے کہ جب تک آپ کے والدین زندہ ہیں، زندگی کے بڑے اور مشکل فیصلے لے لیں، کئی قمامات پر کڑوے گھونٹ پی لیں اور پھر کئی مقامات پر ہمت و حوصلے سے کام لیں۔ معافیاں زندگیوں میں ہی مانگ لیں، محبت سے رشتوں کو جوڑ لیں کیونکہ یہ رشتے ہی ہیں جن کی ڈوریاں اگر کچی پڑ جائیں تو انسان بیماریوں اور برائیوں میں مبتلا ہو جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US