گزشتہ روز سندھ کے شہر حیدر آباد میں اسپتال میں ایک خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں سے 5 بچوں کا انتقال ہوگیا ہے۔ میڈیا کے مطابق خاتون کا نام ریکھا لکشمن ہے جبکہ ان کا تعلق عمر کوٹ سے ہے۔
پیدا ہونے والوں میں سے 3 لڑکے جبکہ 3 لڑکیاں تھیں جن میں سے 5 بچے انتقال کرگئے اور ایک زندہ بچ جانے والا بچہ اسپتال کی نرسری میں زیر علاج ہے۔ اسپتال کے ایم ایس کے مطابق خاتون کے ہاں قبل ازوقت آپریشن کے ذریعے بچوں کی ولادت ہوئی۔
کبکہ ڈاکٹزر کے مطابق طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے خاتون کا آپریشن کرکے بچوں کی پیدائش قبل از وقت کروائی گئی تھی البتہ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔