گزشتہ روز 7 ہزار 500 پوائنٹس کی شاندار تیزی کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں ماند رہیں اور مارکیٹ منفی رجحان کے ساتھ بند ہوئی۔
کاروبار کے دوران مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس 860 پوائنٹس تک بڑھا، تاہم بعد ازاں فروخت کے دباؤ کے باعث 827 پوائنٹس تک گر گیا۔ اس دوران 179 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہونے کے باوجود برقرار نہ رہ سکی جبکہ مارکیٹ 178 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی گنوا بیٹھی۔
کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 638 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 177 ہزار 624 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق رول اوور ویک کے باعث مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔