تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ۔۔ محمکہ موسمیات نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

image

شہر قائد میں ان دنوں موسم کافی خوشگوار ہے۔۔ شدید گرمیوں کے بعد اس طرح کے خوبصورت موسم نے شہریوں کو سکون بخشا ہے اور اب وہ کھل کر بارش ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ، کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہے گا اور ساتھ ہی بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

اسکے علاوہ محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں تیز ہوائیں چلنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US