دلہن مرد نکلی ۔۔ مصری شخص کے ساتھ شادی والے دن بڑا فراڈ

image

مصری شخص کے ساتھ شادی کے موقع پر دھوکہ ہوگیا، شہری جسے بیاہ کر لایا وہ دلہن مرد نکلی، شہری نے پنچائیت سے انصاف مانگ لیا۔

واقعہ مصر کے شمالی علاقے میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے دعویٰ کیا کہ اس کی بیوی میں مردانہ خصوصیات ہیں۔

نوجوان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بیوی کا 9 سال تک مردوں والا نام تھا لیکن نسوانی ہارمونز غالب آنے پر عورت کی شناخت دی گئی۔

مصری شخص کے مطابق 2018 میں رشتہ ان کے گھر لے کر گئے تھے جس کے بعد 2 سال تک منگنی رہی اور پھر شادی ہوگئی لیکن شادی کے بعد بیوی کے مرد ہونے کا انکشاف ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ حقیقت سامنے آنے کے بعد سرجری کیلئے ڈاکٹرز سے رابطہ کیا تو ڈاکٹرز نے بتایا کہ آپریشن صرف اہلیہ کو عورت ثابت کرنے کیلئے ہے لیکن اس کے باوجود وہ عورت کی خصوصیات مکمل طور پر نہیں رکھ سکیں گی۔

اس حوالے سے مصری شخص کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ وہ مکمل خاتون ہیں اورشادی کے بعد حاملہ بھی رہ چکی ہیں لیکن شوہر کے تشدد کے باعث بچہ کھو دیا اور شوہر مرد ہونے کا الزام بھی پیسے ہتھیانے کے لیے لگا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US