علیزے نے مجھ پر جلتا ہوا سگریٹ پھینکا اور ۔۔ اداکارہ منسا علیزے شاہ کیخلاف شکایت لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گئیں

image

اداکارہ منسا ملک کا کہنا ہے کہ 15 اگست کے روز علیزے شاہ نے سیٹ پر موجود تمام افراد کے سامنے مجھ پر جلتا ہوا کا سگریٹ پھینکا اور مجھے جوتیوں کے ساتھ مارا، منساملک نے علیزے شاہ پر تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمے کے لیےدرخواست دائر کردی ہے۔

اپنی درخواست میں منسا ملک نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنے ساتھی اداکاروں کے ہمراہ ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے اسلام آباد کے علاقے بہارکہو میں موجود تھیں جہاں 15 اگست کے روز علیزے شاہ نے سیٹ پر موجود تمام افراد کے سامنے مجھ پر جلتا ہوا کا سگریٹ پھینکا اور مجھے جوتیوں کے ساتھ مارا۔

منسا ملک کا کہنا ہے کہ ’علیزے شاہ ان سے حسد کرتی ہیں جس کی وجہ سے علیزے کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

منسا ملک نے درخواست میں بتایا کہ اس سے پہلے بھی علیزے شاہ کی جانب سے سیٹ پر تنگ کرنے کی ایف آئی آر درج کروائی جاچکی ہے جس کے بعد ڈرامے کی شوٹنگ روک دی گئی تھی ، منسا ملک نے پولیس سے علیزے شاہ کی وجہ سے سیکورٹی بھی مانگی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US