پیدا ہوتے ہی اغوا ہونیوالا بیٹا 42 سال بعد ماں سے کیسے ملا؟ ۔۔ ماں بیٹے کی جذباتی ملاقات کی ویڈیو

image

جنوب امریکی ملک چلی میں پیدا ہوتے ہی اغواء ہونے والا بیٹا 42 سال کی عمر میں اپنی ماں سے واپس مل گیا، ماں اور بیٹے کی جذباتی ملاقات کے مناظر کیمرے میں قید ہوگئے۔

جمی لیپرٹ تھائیڈن نامی شخص کو اس کی پیدائش کے فوری بعد ہی اغوا کرلیا گیا تھا جب کہ اس کی ماں کو یہ اطلاع دی گئی تھی کہ بچے کا انتقال ہوگیا ہے۔

چلی سے تعلق رکھنے والے جمی لیپرٹ کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہوچلا تھا کہ شاید دنیا میں میرا کوئی رشتہ دار موجود نہیں لیکن قدرت نے مجھے دوبارہ میری ماں سے ملادیا ہے۔

پیدائش کے فوری بعد اغوا ہونے والے شخص کی ماں سے 42 سال بعد ملاقات کی جذباتی ویڈیو نے دیکھنے والوں کی آنکھیں نم کردیں، ماں بیٹے کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جمی لیپرٹ کا کہنا ہے کہ میں نے چند روز پہلے کیلیفونیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے بارے میں پڑھا تھا کہ وہ کیسے برسوں بعد اپنی والدہ سے ملا تھا۔

جمی کا کہنا ہے کہ اتفاق سے کچھ ہی روز بعد مجھے کسی ذریعے سے پتا چلا کہ میری فیملی بھی موجود ہے، ان کا کہنا ہے کہ مجھے جیسے میری ماں کے بارے میں پتا چلا تو میں جذبات پر قابو نہ رکھ سکا۔

چلی کے علاقے والڈیوا میں واقع اپنے آبائی گھر کے باہر جمی لیپرٹ اپنی ماں ماریا اینجلیکا گونزالز سے ملا تو دونوں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے، ماں اور بیٹے کی برسوں بعد ملاقات دیکھنے والوں کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US