’بھئی! چھوٹا بچہ ہے چھوڑ دیں، نہیں اس نے وردی پھاڑی ہے‘

image

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اور ایک شہری کے درمیان ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ 

بدھ کو سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے دو اہلکار ایک شہری کو گریبان سے پکڑے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور وہ شہری خود کو چھڑانے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس کی سپر مارکیٹ کے سامنے پیش آیا جو کوہسار تھانے کی حدود میں شامل ہے۔ 

ویڈیو فوٹیج کے دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری کے ساتھ موجود ایک خاتون پولیس سے ہاتھ جوڑ کر معافی بھی مانگ رہی ہے اور کہتی ہے ’بھئی! چھوٹا بچہ ہے چھوڑ دیں‘ جبکہ پولیس اہلکار ان سے پوچھتا ہے ’آپ اس کو تمیز نہیں سکھاتیں۔‘ 

اس کے بعد شہری کو پولیس کی ایمرجنسی رسپانس پولیس کی کار میں بٹھا دیا جاتا ہے اور گاڑی وہاں سے چلی جاتی ہے۔ 

جب ٹریفک پولیس کے اہلکار شہری کو گاڑی میں دھکیل کر بٹھا رہے تھے تو وہاں کھڑے شہریوں نے انہیں چھوڑنے کی درخواست کی تو ایک پولیس اہلکار کا جواب تھا ’بھئی! وردی پھاڑ دی ہے۔‘ 

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اسلام آباد پولیس پر تنقید کر رہے جبکہ پولیس نے جانب سے اس بارے میں ابھی تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔ 

ٹریفک پولیس کے ڈیوٹی آفیسر سجاد انجم نے اردو نیوز کے رابطہ کرنے پر کہا کہ ’اس بارے میں کوئی بیان اسلام آباد پولیس کے ترجمان ہی دیں گے۔‘

اردو نیوز نے اسلام پولیس کے ترجمان سے متعدد بار رابطے کی کوشش کی لیکن ان سے بات نہ ہو سکی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US