مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے نو مئی کو جناح ہاؤس پر حملے سمیت 11 مقدمات کی تحقیقات مکمل کر کے چالان انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں جمع کرادیے ہیں۔
چالانوں میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمودالرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت دیگر گرفتار ملزمان کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔جے آئی ٹی کی جانب سے چالان پراسیکیوشن کو بھجوائے گئے جو اس نے عدالت میں جمع کروائے۔جناح ہاؤس حملہ کیس کا چالان تین ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ہے جس میں چئیر مین پی ٹی آئی، یاسمین راشد ،عمرسرفراز چیمہ ، سمیت پی ٹی آئی کی دیگر قیادت کو ملزمان کو قصور وار قرار دیا گیا ہے۔اسی طرح عسکری ٹاور پر حملے، شادمان تھانے کو جلانے اور شیرپاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات کے چالان جمع کرائے گئے ہیں۔ایک چالان میں خدیجہ شاہ ،صنم جاوید، طیبہ راجہ اور سابق ایم این اے عالیہ حمزہ کو بھی قصور وار قرار دیا گیا ہے۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ نو مئی واقعات سے متعلق دیگر مقدمات کے چالان بھی جلد انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت میں جمع کرا دیے جائیں گے۔