مسلسل اضافے کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

image

پاکستان میں نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے سنیچر کی رات جاری کیے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق ’پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے کمی کی گئی ہے۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق ’پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 318 روپے 18 پیسے ہو گئی ہے۔‘

اسے سے قبل ’15 ستمبر کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 331 روپے 68 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 329 روپے 18 پیسے مقرر کی گئی تھی۔‘

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ’حالیہ دنوں میں بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی اور پاکستانی کرنسی کی قدر میں استحکام دیکھا گیا ہے۔‘

’اسی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کا فیصلہ کیا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگیا ہے۔‘

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے جب 14 اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تو اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 272 روپے 95 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 273 روپے 40 پیسے تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US