بھارتی بلے باز کے حوالے سے تشویشناک خبر ۔۔ مچھر نے شبمن گل کو کہاں پہنچادیا؟

image

ڈینگی بخار کا شکار ہونے والے بھارتی ٹیم کے بلے باز شبمن گل کو حالت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کرلیا گیا،پاکستان کے خلاف بھی میچ میں شرکت مشکوک ہے۔

ان فارم بلے باز شبمن گل ڈینگی بخار کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف میچ نہیں کھیلے تھے اور افغانستان کے خلاف میچ سے بھی باہر ہوچکے ہیں جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہونیوالے میچ بھی شرکت کا امکان کم ہے۔

شبمن گل کو پیر کے روز اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، بھارتی کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل مسلسل شبمن گل کی نگرانی کر رہا ہے۔ڈینگی بخار میں مبتلا شبمن گل کے پلیٹی لیٹس کم ہونے کے بعد انہیں احتیاطی طور پر چنئی کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

بیمار ہونے کی وجہ سے شبمن گل پاکستان کے خلاف میچ سے بھی باہر ہو سکتے ہیں تاہم اگر وہ ٹھیک ہو جاتے ہیں تو وہ چنئی سے ڈائریکٹ احمدآباد جائیں گے۔

یاد رہے کہ شبمن گل نے حال ہی میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم سے نمبر ون بیٹر کا اعزاز چھینا تھا تاہم ورلڈکپ سے قبل ڈینگی کی وجہ سے اب تک کوئی میچ نہیں کھیل سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US