ورلڈ کپ: افغانستان کا انڈیا کو جیت کے لیے 273 رنز کا ہدف

image

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے نویں میچ میں افغانستان نے جیت کے لیے انڈیا کو 273 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے کپتان حشمت اللہ شہیدی نے 80، حضرت اللہ عمرزئی نے 62 اور ابراہیم زدران نے 22 رنز بنائے۔

انڈیا کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے جسپریت بمراہ نے چار، ہاردک پانڈیا نے دو جبکہ شاردُل ٹھاکر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بدھ کو نئی دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اس میچ میں انڈیا کو اپنے اوپنر بیٹر شبھمن گِل کی خدمات ڈینگی بخار کے باعث حاصل نہیں ہیں جبکہ انڈیا نے اس میچ کے لیے رویچندرن اَشون کی جگہ شاردُل ٹھاکر کو شامل کیا ہے۔

یہ ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کا دوسرا میچ ہے۔

اس سے قبل افغانستان کو دھرم شالہ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ انڈیا نے چنئی میں آسٹریلیا کو ہرا دیا تھا۔

اگر افغانستان اور انڈیا کے درمیان ون ڈے میچوں کی تاریخ کو دیکھا جائے تو دونوں ٹیمیں اب تک تین میچ کھیل چکی ہیں جس میں دو میچوں میں انڈیا کو فتح حاصل ہوئی جبکہ ایک میچ برابر رہا۔

انڈیا کی پلئینگ الیونروہت شرما (کپتان)، اِشان کشن، وراٹ کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہُل (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجہ، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادو، جسپریت بمرا، محمد سراج۔

افغانستان کی پلیئنگ الیونرحمان اللہ گُرباز (وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، حشمت اللہ شہیدی (کپتان)، محمد نبی، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل حق فاروقی، نوین الحق۔  


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts