انڈین پریمیئر لیگ کے چیئرمین ارون دھومل نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت اس وقت دنیائے کرکٹ پر راج کر رہا ہے۔ آئی پی ایل کے منی آکشن کے بعد ابوظہبی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ چند سالوں میں بھارت میں ہونے والی آئی پی ایل دنیا کی سب سے بڑی کھیلوں کی لیگ بن جائے گی۔
دھومل نے دعویٰ کیا کہ آئی پی ایل نے 18 سال میں جو قد دکھایا ہے وہ اور کھیلوں کی لیگز بھی نہیں کر پائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت آئی پی ایل کے فرنچائز اونرز تقریباً دنیا میں ہونے والی سب بڑی لیگز میں حصے دار ہے اور فرنچائزز میں ان کی ملکیت ہے، اس لیے میں کہہ رہا ہوں کہ بھارت اس وقت دنیائے کرکٹ پر راج کر رہا ہے۔
دھومل نے صاف انکار کر دیا کہ آنے والے دنوں میں وقت آسکتا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کو دوسرے لیگز میں کھیلنے کی اجازت دے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑی پہلے سے ہی اتنی کرکٹ کھیل رہے ہیں اپنے ملک میں اور اچھا پیسہ کما رہے ہیں تو ان کی ورک لوڈ مینجمنٹ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا اس لیے بھارتی کھلاڑیوں کو دوسرے لیگز میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔