پاکستان کے نامور کبڈی پلیئر عبید راجپوت نے بھارتی ٹیم سے کھیل کر شامت بلالی

image

پاکستان کے نامور کبڈی پلیئر نے اپنے اوپر شامت بلالی جب انہوں نے بحرین میں منعقدہ نجی کبڈی ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کردی۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری رانا سرور نے جمعرات کو بتایا کہ مقبول ٹاپر عبید اللہ راجپوت جو پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں پر سخت کارروائی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کا 27 دسمبر کو ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں سارے معاملے پر غور ہوگا اور پھر فیصلہ ہوگا کہ کھلاڑی کے خلاف کیا کاروائی کی جائے۔

عبید اللہ راجپوت جو کبڈی کے کھیل میں جانا پہچانا نام ہے، بحرین میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں انہوں نے سب کو حیران کر دیا جب وہ بھارت کی ٹیم سے نہ صرف کھیلے بلکہ پاکستان کی ٹیم کے خلاف بھی وہ بھارت کی نمائندگی کرتے نظر آئے۔ نہ صرف یہ تصویروں میں ان کو بھارتی پلیئرز کے ساتھ جیت پر جشن مناتے ہوئے اور بھارتی جھنڈا لہراتے ہوئے دیکھا گیا تاہم بعد میں انہوں نے بھارتی جھنڈا ایک طرف کردیا۔

ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ لوگ پورے معاملے کو جانچ پڑتال کیے بغیر اچھال رہے ہیں کیونکہ بحرین میں ہونے والا ٹورنامنٹ نجی ٹورنامنٹ تھا جس میں جی ٹیموں نے حصہ لیا۔ مختلف ملکوں سے ڈی جی ٹیمیں آئی تھی اب بھارت کی ایک ٹیم نے عبید اللہ راجپوت سے درخواست کی کہ وہ ان کی ٹیم کی طرف سے کھیلیں۔

عبید اللہ راجپوت کی طرف سے اس پورے معاملے پر کوئی بیان نہیں آیا ہے۔ مگر رانا سرور کا کہنا ہے کہ جو انہوں نے چھان بین کی ہے انہیں پتہ چلا ہے کہ کسی پاکستان ٹیم کو اجازت نہیں لی گئی تھی نہ تو فیڈریشن سے نہ دوسرے اداروں سے کہ وہ بحرین جا کر پاکستان کے خلاف نمائندگی کریں۔

پتہ یہ چلا ہے کہ یہ ٹیم 15 کھلاڑیوں پہ مشتمل تھی جو نجی حیثیت میں بحرین پہنچے اور ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ رانا سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جو حالات ہیں اس میں بھارت کی کسی بھی ٹیم کی طرف سے ایک پاکستانی قومی ٹیم کے کھلاڑی کا کھیلنا ہی غلط ہے اور یہ کسی طور پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US