ایلکس کیری اور عثمان خواجہ نے ایشس ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو بری پوزیشن سے بچالیا

image

ایلکس کیری کے 106 رنز اور عثمان خواجہ کے 82 رنز نے آسٹریلیا کو انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایشس ٹیسٹ کے پہلے دن ایڈیلیڈ میں بری پوزیشن سے بچا لیا اور میزبان ٹیم نے کھیل ختم ہونے تک آٹھ وکٹوں پر 326 رنز کیے تھے۔

آسٹریلیا کی ٹیم لنچ کے فوراً بعد تیز بالر جیفری اچر کے ایک ہی اوور میں دو وکٹیں ہوگئیں اور ان کی چار وکٹیں 94 رنز پر گر چکی تھی۔ پہلی چار میں سے تین وکٹیں ارچر لے چکے تھے۔ لیکن پھر عثمان خواجہ جو اس ٹیسٹ کے لیے ڈراپ کر دیے گئے تھے اور ایلیکس کیری نے مل کر 91 رنز کی پارٹنرشپ کی اور ٹیم کو سنبھالا دیا۔

میچ سے پہلے خواجہ کی قسمت جاگ گئی جب سٹیو سمتھ ناساز طبیعت کی وجہ سے میچ سے باہر ہوگئے اور خواجہ کو کھیلنے کا موقع مل گیا حالانکہ اوپنر ہونے کے باوجود ان کو چار نمبر پر بیٹنگ کرنا پڑی لیکن انہوں نے شاندار اننگز کھیلی اور 126 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کیے، دوسری طرف ایلکس کیری نے اپنی کیریئر کی تیسری سینچری داغ دی۔

وکٹ کیپر کیری نے 143 گیندوں پر 10چ رنز کیے جس میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، انہوں نے بہت سمجھداری سے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کے بالرز کو میچ پر قابض نہیں ہونے دیا۔ جوش انگلش 32 اور مچل سٹارک 33 ناٹ آؤٹ نے اچھا ساتھ دیا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ پہلے دونوں ٹیسٹ میچز بری طرح ہار چکی ہے اور اگر اس میچ میں وہ کامیابی حاصل نہیں کر پائے تو ایشس پھر سے آسٹریلیا کے پاس ہی رہیں گے۔ انگلینڈ کی طرف سے ارچر نے 16 اوور میں زبردست بالنگ کرتے ہوئے صرف 29 رنز دے کے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ آف سپنر مل جیکس نے دو وکٹیں حاصل کیں مگر انہوں نے 20 اوور میں 105 رنز دے دیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US